تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی مزید تعطیلات کا اعلان۔
- January 4, 2024
- 629
آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) نے شدید سردی اور دھند کے باعث 5 سے 15 جنوری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
بھمبھر کے ڈپٹی کمشنر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کو بند اور رجسٹریشن کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
طلباء کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے بھمبر کے ڈی سی مرزا ارشد جرال نے کہا کہ تینوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو احکامات بھیج دیے گئے ہیں۔
پنجاب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) نے حال ہی میں صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی ہے۔ یہ پیش رفت لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے تعطیلات میں توسیع کے حکم کی تعمیل میں ہوئی ہے۔
ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے اپنے پہلے نوٹیفیکیشن کے تسلسل میں اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری 2024 تک جاری رہیں گی۔ اس توسیع نے سابقہ شیڈول کو ختم کر دیا جس میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات مقرر کی گئی تھیں۔