وزارت تعلیم پاکستان میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں۔
- November 27, 2023
- 813
وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت پاکستان میں پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بات ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) حمید خان نیازی نے کہی۔
نیازی نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت (FE&PT) پڑھنے اور خواندگی کے موضوع پر تین روزہ قومی سطح کی کانفرنس منعقد کرنے کی تیاری کر رھا ہے۔
"آج کے قارئین، کل کے سیکھنے والے،" کے عنوان کے نیچے یے کانفرنس منعقد ھونے جا رھی ھے۔
یہ تقریبات 25، 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ہیں۔
نگراں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ تین روزہ تقریبات کا مقصد کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے سیکھنے اور علم سے بھرپور ہوگا۔
سیکرٹری برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ وسیم اجمل چوہدری نے توقع ظاہر کی کہ ان تقریبات سے نہ صرف پڑھنے کے کلچر کو فروغ ملے گا اور خواندگی کی بنیادی مہارتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ معروف ماہرین تعلیم کے ساتھ روشن خیال گفتگو میں مشغول ہونے کا موقع بھی ملے گا۔
نیازی جو ڈائریکٹوریٹ جنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (BECS) کی قیادت بھی کرتے ہیں، نے ان تقریبات کو ایک منفرد موقع قرار دیا جہاں نامور ماہرین تعلیم خواندگی اور بنیادی تعلیم کے میدان میں اہم چیلنجوں اور پیشرفت پر بصیرت انگیز گفتگو کریں گے۔
نئی کتابوں کی ریلیز کی نمائش کرنے والا ایک پلیٹ فارم، فاؤنڈیشنل لرننگ میں پڑھنے کے چیلنجز اور حل پر توجہ مرکوز کرنے والے اسٹالز، انٹرایکٹو تھیٹر، دلکش کہانی سنانے کے سیشنز، اور بہت سی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔