IUB بہاولنگر کیمپس کے طلباء میں 3.7 ملین روپے کے وظائف تقسیم ۔

IUB بہاولنگر کیمپس کے طلباء میں 3.7 ملین روپے کے وظائف تقسیم ۔
  • January 2, 2024
  • 542

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہاولپور کیمپس کے مستحق طلباء میں 73 لاکھ روپے کے وظائف تقسیم کیے گئے۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اورنگزیب وٹو، ڈاکٹر مصباح اختر، ڈائریکٹوریٹ آف فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے نمائندے عمیر مختار، مختلف شعبہ جات کے انچارجز اور کمیٹی ممبران نے پانچ روز تک تقریباً 1300 طلباء کے انٹرویو کیے اور مستحق امیدواروں کو وظائف تقسیم کیے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بہاولنگر کیمپس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے مشکور ہیں جنہوں نے بہت سے مستحق طلباء کو وظائف فراہم کئے۔ ان وظائف کی فراہمی سے تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔ ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگر نے سب کیمپسز کو مزید اسکالر شپ فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ بہاولنگر کیمپس کے طلباء ہنر اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں اور انہیں مزید وظائف فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

You May Also Like