کراچی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

کراچی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
  • September 29, 2023
  • 165

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (BSEK) نے جمعرات کو سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ SSC پارٹ II (میٹرک) سائنس گروپ برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کیا۔

سائنس گروپ کے میٹرک ایس ایس سی پارٹ 2 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان BIEK کے چیئرمین نے 12 بجے کیا۔

تمام طلباء اپنے نتائج چیک کرنے کے لیے BSEK کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کراچی بورڈ نے 25 اگست کو ایس ایس سی ٹو جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات میں پاس ہونے کا تناسب 86.3 فیصد رہا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈلز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر سکولوں کے پرنسپلز کے ساتھ والدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

میٹرک سائنس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی۔ میٹرک کے امتحان میں میٹرک سکول کی شاہرہ فاطمہ نے 94.91 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا.

فالکن ہاؤس سکول کی رابیسہ علی نے 94.09 فیصد نمبر لے کر دوسری جبکہ اسلامیہ سیکنڈری سکول کے محمد عمر اقبال انصاری نے 93.72 فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک سائنس گروپ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 33967 رہی جبکہ 45080 طلبہ نے اے گریڈ، 34250 طلبہ نے بی، 18033 طلبہ نے سی جبکہ 3037 طلبہ نے ڈی اور 16 طلبہ ای گریڈ میں پاس ہوئے۔

میٹرک بورڈ کلاس دسویں سائنس گروپ میں کل 156068 طلباء نے اپنے امتحانی فارم جمع کرائے ۔ جن میں سے 156022 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ کل 134646 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔

You May Also Like