خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے MDCAT ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
- November 30, 2023
- 572
خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) نے بدھ کو MDCAT ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں چھ امیدواروں نے امتحان میں 192 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق 11 امیدواروں نے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ 19 نومبر 2023 کو خیبرپختونخوا میں دوبارہ لیا گیا تھا۔
34,852 میں سے 75 فیصد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 11,366 طلباء ٹیسٹ دینے سے قاصر رہے۔ 21,206 طلباء نے ایم بی بی ایس کے داخلوں کا ٹیسٹ پاس کیا اور 24,283 نے بی ڈی ایس کے داخلوں کا امتحان پاس کیا۔
امتحانات میں ٹاپ کرنے والوں میں تیمور اقبال ولد خورشید اقبال سوات، انعم خان ولد عبدالقیوم خان سوات، امان اللہ ولد نذیر احمد مردان، محمد متل عزیز ولد سمیع اللہ اور محمد عاصم ایاز ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
کے ایم یو کے مطابق یہ ٹیسٹ پشاور، مردان، ایبٹ آباد، سوات، لوئر دیر، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں قائم 11 مراکز پر لیے گئے۔
رزلٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 امیدواروں نے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے، 402 امیدواروں نے 180 سے 189 تک نمبر حاصل کیے، 1910 نے 170 سے 179 نمبر حاصل کیے، 2982 نے 160 سے 169 نمبر حاصل کیے، 3300 طلبہ نے 150 سے 159، 150 3200 امیدواروں نے 140 سے 149 نمبر حاصل کیے۔ 3121 نے 130 سے 139 نمبر حاصل کیے، 3188 نے 120 سے 129 نمبر حاصل کیے، 3092 نے 110 سے 119 نمبر حاصل کیے، 3076 امیدواروں نے 100 سے 109 نمبر حاصل کیے اور 7197 نے 90 سے کم نمبر حاصل کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ بلیو ٹوتھ اسکینڈل کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ کرانے کی ذمہ داری ای ٹی اے سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو منتقل کردی گئی تھی۔