او اور اے لیول کے امتحانات 25 اپریل سے شروع ہوں گے۔
- April 18, 2024
- 334
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او اور اے لیول کے امتحانات 25 اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون کو اختتام پذیر ہوں گے۔
ترجمان سلیم شاہ کے مطابق او لیول اور اے لیول کے امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان بھر سے تقریباً 100,000 طلباء مئی/جون 2024 کے امتحانی سیشن میں کیمبرج کے امتحانات دیں گے۔ کراچی میں 40,000 سے زائد طلباء کیمبرج کے امتحانات میں شرکت کریں گے جبکہ پاکستان بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر کیمبرج کے امتحانات میں شرکت ہوں گے۔
کراچی سے تقریباً 6000 طلباء کیمبرج کے امتحانات پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر دیں گے۔ پاکستان بھر میں 100 کے قریب امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 20 کے قریب کراچی میں قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو پاکستان میں کیمبرج او لیول کے سب سے زیادہ مقبول مضامین ہیں جبکہ فزکس، ریاضی، بزنس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس ملک میں اے لیول کے سب سے زیادہ مقبول مضامین ہیں۔
پاکستان بھر میں لگ بھگ 800 اسکول کیمبرج سسٹم سے منسلک ہیں، جن میں کراچی کے 200 اسکول بھی شامل ہیں۔