گرلز پرائمری سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد۔
- September 18, 2023
- 846
ایک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) خیرپور نے ضلع کے تمام گرلز پرائمری سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ڈی ای او پرائمری ایاز مہاسر نے ہفتہ کے روز تمام گرلز اور بوائز پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے ڈی ای او نے کہا کہ کسی ٹیچر سے موبائل فون برآمد ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا بنیادی مقصد تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ زیادہ تر اساتذہ موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے کلاس رومز میں تعلیم پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔