پنجاب کے سکولوں میں نیا امتحانی نظام متعارف

پنجاب کے سکولوں میں نیا امتحانی نظام متعارف
  • August 16, 2023
  • 966

پنجاب ایگزامین کمیشن (پی ای سی) نے سکولوں کے امتحانی نظام کو پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک تبدیل کر دیا ہے، یہ بات ہفتہ کو ایک نیوز چینل نے بتائی۔

نئے امتحانی نظام کے مطابق طالب علم کا فائنل رزلٹ کارڈ تین امتحانات، فرسٹ ٹرم، مڈٹرم اور فائنل ٹرم کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔

سوالیہ پرچے امتحان کے ایک ہفتہ قبل پیک آئٹم بینک کے ذریعے اسکولوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

فرسٹ ٹرم کا امتحان ستمبر کے آخری ہفتے، مڈٹرم کا امتحان دسمبر کے دوسرے ہفتے میں اور فائنل امتحان مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ہوگا۔

قائد اکیڈمی تعلیمی کیلنڈر کے مطابق سوالیہ پرچے تیار کرے گی۔

You May Also Like