شمالی وزیرستان میں موبائل ایجوکیشن اور انفوٹینمنٹ سکول قائم۔
- February 19, 2024
- 433
پاک فوج نے "تعلیم سب کے لیے" ویژن کے تحت قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک موبائل ایجوکیشن اور انفوٹینمنٹ اسکول قائم کیا ہے۔
ایک عہدیدار نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اسکول کا مقصد دور دراز کے دیہی علاقوں میں تعلیم کا فروغ ہے اور اب تک شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کے 1800 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں اس تاریخی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔
موبائل ایجوکیشن اور انفوٹینمنٹ اسکولوں میں بچوں کی تعلیم کے لیے علم پر مبنی اینی میٹڈ فلمیں اور کارٹون استعمال کیے گئے ہیں۔
علاقہ کے عمائدین اور مکینوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے شمالی وزیرستان میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلباء کی سوچ کو بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے۔