ٹیٹرا پاک اور ڈبلیو ڈبلیو ایف 10,000 پاکستانی طلباء کو ویسٹ ری سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
- November 30, 2023
- 424
ٹیٹرا پاک پاکستان، پائیدار فوڈ پروسیسنگ اور پیکیجنگ سلوشنز میں سب سے آگے ہے، نے مسلسل چھٹے سال WWF پاکستان کے ساتھ ملک گیر آگاہی پروگرام جاری رکھنے کے لیے شراکت داری کی ہے جس کا مقصد نوجوان پاکستانی طلباء کو چیزوں کا دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
اس سال طلبہ کی مہم لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے میٹروپولیٹن شہروں میں واقع 50 اسکولوں میں پھیلے گی۔
10,000 سے زیادہ پاکستانی طلباء، جن کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور گریڈ 1 سے 7 تک تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس منفرد موقع سے مستفید ہوں گے جو کہ تجربے پر مبنی سیکھنے کے جدید طریقہ سے سیکھیں گے۔
ٹیٹرا پاک کے سسٹین ایبلٹی ڈائریکٹر Volkan Aydeniz نے WWF ٹریننگ ایگزیکٹوز کے ساتھ شراکت میں طالب علموں کی سرگرمیوں کا باضابطہ طور پر آغاز کیا۔ اب تک، ٹیم پہلے ہی تقریباً 18 ری سائیکلنگ آگاہی سیشنز کر چکی ہے، جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے 17 اسکولوں کے 1700 سے زائد طلباء شامل ہیں اور ہدف کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہے ھے۔ اس مہم میں پرائیویٹ اور گورنمنٹ سکول دونوں شامل ہیں جو کہ کل 120 سیشنز پر مشتمل ہوں گے۔
کہانی سنانے کے دلچسپ سیشنز، انٹرایکٹو گروپ سرگرمیاں جیسے آرٹس اینڈ کرافٹس سیشنز، اور ری سائیکل شدہ ٹیٹرا پاک کارٹن کا استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ، فضلہ میں کمی، مواد کا دوبارہ استعمال، اور فضلہ کی ری سائیکلنگ اور مفید اشیاء بنانے کا طریقہ سیکھنا، ان سرگرمیوں کا اصل مقصد طالب علموں کو حقیقی دنیا کے چیلنجوں کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کا مقصد پائیداری اور ری سائیکلنگ کو نوجوان ذہنوں کے لیے سیکھنے کا ایک دلچسپ اور یادگار تجربہ بنانا ہے۔ یہ سیشن پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ٹیٹرا پاک کے پختہ عزم کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔
ان کی شرکت کو یادگار بنانے کے لیے، تمام طلباء کو ایک سرگرمی کی کتاب ملے گی، اور اس سال، انہیں کارٹن جمع کرنے اور ری سائیکلنگ کے مقابلے میں حصہ لینے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سال کی مہم میں ایک نئے اضافے کے طور پر، طلباء استعمال شدہ بیوریج کارٹن (UBC) فضلہ کو جمع کرنے میں فعال طور پر حصہ لیں گے، جس سے ری سائیکلنگ کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو فروغ ملے گا۔ جمع کیے گئے کارٹنوں کو مزید پروسیسنگ کے لیے عطیہ کیا جائے گا، جس سے پیکیجنگ کے لیے پائیدار اور سرکلر اپروچ میں مدد ملے گی۔
تعلیم اور عمل کے ذریعے، مہم کا مقصد نوجوان نسل میں ذمہ داری کا احساس اور ماحولیاتی شعور پیدا کرنا ہے۔