میڈیکل کالج کی داخلہ پالیسی میں حافظ قرآن طلباء کے اضافی نمبر ختم۔

میڈیکل کالج کی داخلہ پالیسی میں حافظ قرآن طلباء کے اضافی نمبر ختم۔
  • October 3, 2023
  • 119

پنجاب حکومت نے صوبے کے پبلک سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ پالیسی پر نظر ثانی کی ہے۔

نئی داخلہ پالیسی کے مطابق حافظ قرآن امیدواروں کو آئندہ داخلہ کی مدت کے دوران میرٹ کے حساب سے 20 اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔

اس فیصلے کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے فیصلے کے مطابق نمبرز ختم کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپریل میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چھ رکنی بینچ نے اس حوالے سے ازخود نوٹس کیس کو نمٹا دیا تھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں بنچ کو پی ڈی ایم سی کے وکیل افنان کنڈی نے بتایا کہ امیدواروں کو 20 اضافی نمبر دینے کا فیصلہ پہلے ہی واپس لے لیا گیا ہے۔

دلائل سننے کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کوئی مسئلہ جاری نہیں ہے اس لیے ازخود کیس بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

You May Also Like