میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں طلباء کے نمبر بڑھانے پر BISE گوجرانوالہ کے ملازمین گرفتار۔

میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں طلباء کے نمبر بڑھانے پر BISE گوجرانوالہ کے ملازمین گرفتار۔
  • September 1, 2023
  • 535

اینٹی کرپشن حکام نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، گوجرانوالہ (BISE GRW) میں کمپیوٹر برانچ کے 10 ملازمین کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلباء کے نمبر بڑھانے کے لیے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سینئر کمپیوٹر آپریٹر ندیم حسین کی سربراہی میں ملازمین نے 400 سے 500 کے درمیان سکور کرنے والے 11 امیدواروں کے نمبروں کو تبدیل کر کے 1000 سے زائد کر دیا۔

ایک امیدوار امتحان میں غیر حاضر رہا لیکن پھر بھی اس نے 953 نمبر حاصل کئے۔

امیدواروں کے والدین نے اس غیر قانونی مارکنگ کے لیے بورڈ ملازمین کو لاکھوں روپے ادا کیے تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کو ندیم حسین کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز کے شواہد مل گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان میں سے سات کو عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

گرفتار گوجرانوالہ بورڈ ملازمین میں ندیم حسین، زید احمد، رابی وقار، یونس، اسد نعمان، زاہد سرفراز، افتخار احمد، ساجد علی، حسیب عباس اور عروسہ ناز شامل ہیں۔

تمام ملازمین نے مل کر ندیم حسین سینئر کمپیوٹر آپریٹر کو میٹرک اور انٹر کے نمبر تبدیل کرنے کی اجازت دی۔

ایف آئی آر میں یہ بات سامنے آئی کہ میٹرک اور انٹر میں 400 سے 500 نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے نمبر ایک ہزار سے زائد کر دیے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک خاتون امیدوار امتحان میں غیر حاضر رہی لیکن حتمی نتیجے میں اس نے 953 نمبر حاصل کیے۔

You May Also Like