مہران یونیورسٹی جامشورو کے آئی ٹی اہلکار پر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام۔
- September 21, 2023
- 760
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
یونیورسٹی نے طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اسسٹنٹ کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔
طالبات کے ایک گروپ نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اسسٹنٹ کے خلاف ایک تحریری شکایت درج کرائی، جس میں اس پر طاقت کے غلط استعمال اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طحہٰ حسین نے معاملے کی تحقیقات اور رپورٹ پیش کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر مختیار علی انڑ کی سربراہی میں ارشد میمن اور ڈاکٹر عظمیٰ پر مشتمل کمیٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شکایت کنندگان کے بیانات قلمبند کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ملزم نے ابھی تک اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق معطل معاون کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔