ملتان بورڈ کا بارہویں جماعت (سپلیمنٹری) کے نتائج کا اعلان۔

ملتان بورڈ کا بارہویں جماعت (سپلیمنٹری) کے نتائج کا اعلان۔
  • December 19, 2023
  • 1069

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ کی رزلٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین اعلان کے مطابق، ملتان بورڈ بارہویں جماعت (سپلیمنٹری) کے نتائج کا اعلان جمعرات 21 دسمبر 2024 کو صبح 10:00 بجے کیا جائے گا.

طلباء وطالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رزلٹ دیکھنے کے لیے www.bisemultan.edu.pk کو وزٹ کریں۔ 

بورڈ کی جاری شدہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ امیدوار جو اپنے رزلٹ سے خوش نہیں ہیں وہ 15 دن کے اندر آنلائن ریچیکنگ فارم جمع کروا کے اپنے پیپرز دوبارہ چیک کروا سکتے ہیں۔ آنلائن ریچیکنگ فارم جمع کروانے کے بعد مجوزہ فیس سلپ اور درخواست کی ھارڈ کاپی کہ ساتھ ملتان بورڈ میں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے بورڈ کے نمبرز 0619210125 یا 0619210029 پے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ملتان بورڈ کا شمار پاکستان کے پرانے اور اہم بورڈز میں ہوتا ھے۔ یہ بورڈ ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں ڈسٹرکٹ کے طلبہ کی امتحانات منعقد کروانے کا ذمیدار ہے۔

You May Also Like