جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
- August 6, 2023
- 582
جامعہ کراچی نے بدھ کو سال 2023 کے لیے ایم بی بی ایس فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر اور بی ڈی ایس فرسٹ ایئر کے پروفیشنل نتائج کا اعلان کیا۔
کراچی یونیورسٹی کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ظفر حسین نے بتایا کہ 258 امیدواروں نے ایم بی بی ایس سال اول کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا تناسب 96.12 فیصد رہا کیونکہ 258 میں سے 10 فیل ہوئے جبکہ 248 امیدوار کامیاب ہوئے۔
ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر پروفیشنل امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 246 تھی جن میں سے 225 پاس ہوئے جبکہ 21 ناکام رہے کامیابی کا تناسب 91.46 فیصد رہا۔
ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے پروفیشنل امتحانات میں 252 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 204 پاس ہوئے اور 48 ناکام ہوئے اور کامیابی کا تناسب 80.95 فیصد رہا۔
بتایا گیا کہ صرف 97 امیدواروں نے بی ڈی ایس سال اول کے پروفیشنل امتحانات دیئے جن میں سے 88 پاس ہوئے اور 9 ناکام ہوئے۔ بی ڈی ایس کے پہلے سال کے پیشہ ورانہ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 90.72% تھا۔