مائیکرو لرننگ اور بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن
- May 23, 2023
- 555
آج کےجدید دور میں وقت سب سے قیمتی ہو چکا ہے کیونکہ انسان کے پاس سیکھنے کے لیے وسیع میدان تو موجود ہے مگر زندگی اتنی تیز رفتار ہو چکی ہے کہ ہر جانب بھاگ دوڑ لگے نظر آتی ہے ۔
ایسے میں کچھ بھی نیا سیکھنے کے لیے جب کسی فیلڈ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو سیکھنے کے طویل بورنگ لیکچرز اور گھسے پٹے طریقہ کار کی وجہ سے ہم جلد ہی اکتا جاتے ہیں اور نہ چاہتے ہویے بھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔مگر اس کا حل بھی اب کچھ طریقہ کار کی تبدیلی کے ساتھ مختلف طریقہ تعلیم کی شکل میں موجود ہے ۔
مائیکرو لرننگ اور بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن دونوں اصولی طور پر معلومات یا سلیبرس کی چھوٹی اور مختصر ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ترکیب ہیں تاکہ سیکھنے والے کو تفصیلی اور وسیع معلومات کی بجائے صرف اہم ترین نکات اور جوابات کی شکل میں آسان تعلیم دی جا سکے۔
یہ ترتیب زیادہ تر خود سے تخلیق شدہ مواد کی شکل میں دستیاب ہوتی ہے جو مختلف چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے پیش کی جاتی ہے۔
مائیکرو لرننگ عموماً موبائل ایپلیکیشنز، ویب سائٹس یا آن لائن پلیٹ فارمز کی شکل میں دستیاب ہوتی ہے۔ یہاں پر طالب علم کو مختلف مائیکرو ماڈیولز یا لیسنز ملتے ہیں جن میں ویڈیوز، آڈیو کلپس، سوالات جوابات، تصاویر وغیرہ شامل ہوسکتی ہیں۔ یہ مائیکرو لرننگ کو مزید دلچسپ اور دل کش بناتی ہیں کیونکہ طالب علم چند منٹ یا چند سونٹی سیکشنز کو کھول کر پڑھ سکتے ہیں اور اپنے ٹائم کو مینج کرتے ہوئے ایزلی یہ مطالعہ کرسکتے ہیں۔
بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن بھی آن لائن پلیٹ فارمز، ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکیشنز کی صورت میں دستیاب ہوسکتی ہیں۔ ان سے عام طور پر خصوصی موضوعات کے لئے مختصر اور مکمل معلومات ملتی ہیں جو کمپیوٹر سائنس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، بزنس اور دیگر ڈومینز پر مرکوز ہوسکتی ہیں۔ یہ مواد مختلف لیسنز یا ماڈیولز کی شکل میں ہوسکتی ہیں جو چند سو الفاظ سے لیکر کچھ منٹ تک کے مواد پر مشتمل ہوتی ہیں۔
مائیکرو لرننگ اور بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن کا استعمال تعلیمی تجربے کو سهولت بخش بناتا ہے کیونکہ طلباء اپنے ہمراہ موبائل یا ٹیبلٹ کو لے کر کہیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ان کا استعمال سیکھنے کو دلچسپ بناتا ہے اور طالب علم کو مواد کی بجائے فوری جوابات اور اہم تجزیوں پر توجہ دینے کا موقع ملتا ہے۔
دو خاص طریقہ کار ہیں جو تعلیمی تجربے کو مختصر، ٹو دی پوائنٹ اور ذیادہ سہولت بخش شکل میں پیش کرتے ہیں۔ یہ عموماً چھوٹی ، مختصر مدت میں تخلیق کیے گئے جوابات ہوتے ہیں جو عام طور پر سیکھنے والے کو نئی تیکنیک کا حصہ بنانے کے لئے تیار کیا جاتا ہے ۔
مائیکرو لرننگ عموماً ایک سلسلہ یا مجموعہ کی شکل میں پیش کی جاتی ہے جیسا کہ ہم بتا چکے یہ چند سو الفاظ سے لیکر کچھ منٹوں تک کا ہو سکتا ہے۔ اس کی خاص ببت یہ بھی ہے کہ یہ انفارمیشن معمول سے زیادہ مرتبہ بیان نہیں کرتے اور عموماً دوسرے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ متن ، ویڈیو ، تصاویر ، اشکال یا آواز کی شکل میں ہوسکتے ہیں ۔
بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن اسی طرح کم وقت میں سیکھنے کے اصول پر مشتمل ہوتی ہے ، لیکن یہ ذیادہ تخلیقی مواد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ عموماً چھوٹے سے چھوٹے مطالبات کے لئے ہوتی ہیں جو بڑی معلومات کا ٹکڑہ بناتے ہیں۔ بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن ہمیشہ تیار کردہ مادے کی صورت میں ہوتی ہے جو عموماً آن لائن پلیٹ فارمز ، موبائل ایپلیکیشنز یا ویب سائٹس کے ذریعے دستیاب ہوتی ہیں۔
بائٹ-سائزڈ ایجوکیشن اور مائیکرو لرننگ کا مقصد تعلیمی عمل کو آسان بنانا اور مکمل معلومات کو آسان بنانا ہے۔ ان کا استعمال زیادہ تر موبائل یا ٹیبلٹ کی شکل میں کیا جاتا ہے ، جس سے اس تیکنیک کو استعمال کرنے والے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
امید ہے یہ ایجوکیشنل بلاگ آپ کو پسند آئی ہوگی ۔