سال 2023 میں اساتذہ کے لئے تعمیراتی اہداف

سال 2023 میں اساتذہ کے لئے تعمیراتی اہداف
  • March 31, 2023
  • 671

زندگی میں اپنی منزل کو واضح انداز میں طے کرنا نہایت ضروری ہے۔ آپ کی زندگی کے مختلف ادوار میں مختلف منازل ہو سکتی ہیں جیسے امتحان میں اول نمبر آنا، اچھی ملازمت حاصل کرنا، ایک اچھا استاد بننا، اچھا انسان بننے کے لئے ہر وقت کوشاں رہنا اور نیکی کرنا وغیرہ۔ غرض یہ کہ آپ کی زندگی گذارنے کا ایک مقصد بھی نہیں ہوتا بلکہ کئی اہداف تک پہنچنے کے لئے آپ ہر دم جستجو میں رہتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس زندگی کو بے مقصد گذارنا ایسے ہی ہے جیسے کوئی گاڑی سڑک پر صبح و شام، دن ہو یا رات چلتی ہی جا رہی ہو اور اس کی کوئی منزل نہ ہو۔ انسان کو خدا تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے اور ایک انسان زندگی کے اتار چڑھاؤ، ناکامی اور مایوسی کے باوجود اپنی زندگی کا بامقصد آغاز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ اپنی زندگی کا کوئی مقصد بنانا ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے۔

آپ اپنی زندگی میں کسی بھی پیشے سے وابستہ ہوں ہر پیشے کی علیحدہ پہچان ہوتی ہے لیکن جب بات ایک استاد ہونے کی آ جائے تو اس کو پوری دنیا میں مقدس پیشہ سمجھا جاتا ہے۔ جیسے اشفاق احمد صاحب کے مطابق جب وہ اٹلی کی ایک عدالت میں اپنے چالان کے حوالے سے جاتے ہیں اور جب عدالت کو پتہ چلتاہے کہ وہ ایک استاد ہیں تو پوری عدالت ان کی تعظیم میں کھڑی ہو جاتی ہے اور جج صاحب کہتے ہیں۔ ’’ٹیچر ان کورٹ‘‘ اور تمام عدالت احتراماً کھڑی ہو جاتی ہے اور اشفاق احمد صاحب کے چالان کی رقم معاف کر دی جاتی ہے۔ 

ایک استاد کے طور پر، اپنے اہدف طے کرنا آپ کی پیشہ ورانہ تعمیر و ترقی اور تدریسی عمل کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہاں اساتذہ کی ترقی و تعمیر کے لئے کچھ تجاویز پیش کی جارہی ہیں تاکہ اس سال 2023 میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکے۔

کلاس روم کی نطم و ضبط کو بہتر بنائیں

کلاس روم میں ایک منظم ماحول  آپ اور آپ کے طلباء کو سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے گا۔ اپنے کلاس روم میں بچوں کو منظم ماحول یعنی وقت کی پابندی، صفائی ستھرائی کے ذمہ داریاں نبھانے کا لیکچر دینے کے ساتھ ان سے عملی کام بھی کروائیں۔ تھوڑی دیر کے لئے تصور کریں اگر کلاس میں شور شرابہ ہو، فرش پر کچرا پھیلا ہو اور بچے اپنے پڑھنے کے کام سے لاتعلق ہوں تو کلاس کا ماحول کیسا نظر آئے گا؟ اس لئے ضروری ہے کہ سال 2023 کے لئے آپ کی کلاس کے لئے سب سے پہلا ہدف کلاس میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔

سوشل پلیٹ فارم کا استعمال کریں

اپنی تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ زندگی کے لئے ضروری ہے۔ تعلیم پر بلاگز پڑھنے، ویبینار میں شرکت کریں اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ہر ہفتے وقت مختص کریں۔ سوشل میڈیا سے جڑیں۔ طلباء کی پوسٹ پر مثبت کمینٹ کریں۔ ایسا ہم اس لئے کہہ رہیں کیونکہ یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہر شخص کسی نہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑا ہوا ہے۔ لہٰذہ، سوشل میڈیا پر آپ کے اسکول کے بچوں پر نظر رکھنے اور ان ذہن سازی کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا اس زیادہ مثبت استعمال کیا ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے اسکول کے بچوں سے ہر وقت جڑے ہوئے ہوں اور ان کو تلقین کرتے رہتے ہوں۔

یہاں ہم آپ سے ایک اور بات بھی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یہ کہ ہمارا معاشرا مڈل کلاس ہے۔ یہاں پر بچوں کے ساتھ فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حد سے زیادہ جڑے رہنے کو بھی والدین کی جانب سے معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذہ، بچوں سے ایک حد کی دوری بھی ضروری ہے۔ کہنا کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کریں لیکن مختصر انداز میں، جیسے "گڈ"، ویری نائس" اور بہت اچھا، جیسے کمینٹس بچوں کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ اس سے زیادہ کسی بات پر تلقین کرنے کے لئے اپنی کلاس میں پیشہ ورانہ انداز میں لیکچر دے کر سمجھانے کو ترجیح دیں۔

سکھانے کے عمل میں دلچسپی پیدا کریں

یہ ایک ایسا نقطہ نظر ہے جو اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ طلباء کے سیکھنے کے مختلف انداز، دلچسپیاں اور صلاحیتیں ہیں۔ مختلف انداز میں ہدایات دے کر، اساتذہ مزید دلچسپ نوعیت کے سیکھنے کا عمل پیدا کر سکتے ہیں جو ہر طالب علم کی انفرادی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ سادہ الفاظ میں بچوں کو ان کی نفسیات کے مطابق سمجھانے کی کوشش کریں۔ کلاس روم میں زیادہ سخت ماحول بنانے سے گریز کریں۔ اس سے یہ مراد ہرگز نہیں کہ کلاس روم کے نظم و ضبط پر سوالیہ نشان کھڑا ہوجائے۔  بلکہ ایک دلچسپ انداز اپنانے کا نفاذ، یہ کہ مشکل سے مشکل مضمون کو سمجھنے کے لئے طلباء میں بیزارگی کی کیفیت پیدا نہ کر پائے بلکہ طلباء خود اس کو سیکھنے کے لئے آپ سے رجوع کریں۔

You May Also Like