گورنر نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں گورننس کو بہتر بنانے کے اقدامات کی منظوری دی۔

گورنر نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں گورننس کو بہتر بنانے کے اقدامات کی منظوری دی۔
  • January 28, 2024
  • 392

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں جامعات میں گورننس اور فنانس کو بہتر بنانے کے کنسورشیم کے اجلاس کی صدارت کی اور مختلف اقدامات کی حتمی منظوری دی۔

اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر محمد عالم سعید، کنوینر کنسورشیم پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈائریکٹر پنجاب ہائر ایجوکیشن لاہور نعمان مقبول، پروفیسر منشا فیکلٹی ممبر یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر نے بطور چانسلر اجلاس میں کنسورشیم ممبران کی جانب سے پیش کی گئی حتمی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کی حتمی منظوری دی۔

ان اقدامات میں یونیورسٹی کے اساتذہ کی لازمی تربیت، یونیورسٹیوں کے اندر مالیاتی امور کی بہتری، سنڈیکیٹ اور سینیٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانا، سنڈیکیٹ ممبران کی کم از کم تعلیمی سطح کا تعین جیسے منفرد اور اہم اقدامات شامل ہیں۔ مزید برآں وفاقی حکومت کی جانب سے 2018 سے یونیورسٹیوں کے فنڈز میں زبردست کٹوتی کے تناظر میں پنجاب حکومت کو جامعات کو وافر فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

ان سفارشات کی روشنی میں گورنر پنجاب نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تربیت کو لازمی قرار دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر نے بطور چانسلر ڈیڑھ سال قبل سات اہم شعبوں پر کنسورشیم بنائے تھے۔

You May Also Like