پشاور میں ایم ڈی سی اے ٹی کے طلباء کا امتحان کی منسوخی کے خلاف احتجاج۔

پشاور میں ایم ڈی سی اے ٹی کے طلباء کا امتحان کی منسوخی کے خلاف احتجاج۔
  • September 27, 2023
  • 767

ایم ڈی سی اے ٹی کا امتحان پاس کرنے والے سینکڑوں طلباء نے پیر کو پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحان دوبارہ کرانے کی بجائے دھوکہ دہی میں ملوث طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایم ڈی سی اے ٹی کے امتحان میں کامیاب طلباء کی بڑی تعداد نے چیٹنگ مافیا کے خلاف نعرے لگائے اور امتحان کے دوبارہ انعقاد پر احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی سی اے ٹی امتحان کے دوبارہ انعقاد سے 46 ہزار طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیٹنگ مافیا اور طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے جن سے دھوکہ دہی کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو پریشان نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امتحان کا دوبارہ انعقاد شکوک و شبہات کو جنم دے گا اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے عدالتی کمیشن کے ذریعے آزادانہ تحقیقات ھونی چاھیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے واضح طور پر امتحان پاس کیا ہے جسے منسوخ نہیں کیا جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے مکمل تفتیش کی جائے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورت حال کا اعادہ نہ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امتحان کے نتائج منسوخ ہوئے تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

You May Also Like