وزارت صحت کا پی ایم ڈی سی کو 3 میڈیکل کالجز کو تسلیم کرنے کا حکم۔
- January 4, 2024
- 426
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے تین پبلک سیکٹر میڈیکل کالجوں کے کیسز پر کارروائی کرنے کو کہا ہے۔
وزارت نے پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے سیکشن 21 کے تحت میڈیکل کالجوں کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پی ایم ڈی سی رجسٹرار کو ایک خط لکھا ہے۔
وزارت صحت نے پی ایم ڈی سی سے کہا ہے کہ وہ نارووال میڈیکل کالج، لیاقت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، ٹھٹھہ اور خیرپور میڈیکل کالج کے سیکشن 21 کے تحت طبی اداروں اور قابلیت کو تسلیم کرنے کے کیسز پر کارروائی کرے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کابینہ نے طبی اداروں اور قابلیت کی شناخت کے بارے میں وزارت کی سمری کو بھی منظوری دے دی ہے جس کے بعد وزارت نے PDMC کو اس عمل کو جلد مکمل کرنے کا کہا گیا ہے۔