لاہور بورڈ کے پرچے نجی کالجز کے بجائے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مراکز میں کروانے پر رضامندی۔

لاہور بورڈ کے پرچے نجی کالجز کے بجائے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی مراکز میں کروانے پر رضامندی۔
  • November 28, 2024
  • 26

لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان امتحانی سینٹرز کا تنازعہ آخر کار حل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں امتحانی سینٹرز کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ تنازعہ امتحانات کی جگہ کے حوالے سے ہوا۔

نئی اطلاعات کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پیپرز اب پرائیوٹ کالجز اور اسکولوں کے بجائے پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہونگے۔

پنجاب یونیورسٹی لارنس بورڈ امتحانی سنٹر میں لاہور بورڈ کے سارے پرچے کرنے پر دونوں اداروں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سے پہلے لاہور بورڈ کے امتحانی پرچے نجی اسکولز اور کالجز میں ہوتے تھے۔

مزید اطلاعات کے مطابق لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین لین دین کی وجہ سے بھی امتحانی مراکز کا معاملہ تعطلی کا شکار رہا۔

You May Also Like