لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کی داخلہ فیس کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کی داخلہ فیس کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔
  • September 29, 2023
  • 748

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے جمعرات کو انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کی داخلہ فیس کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا۔

28 ستمبر بروز جمعہ عید میلادالنبی کی تعطیل کے باعث لاہور بورڈ نے داخلہ فیس کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

اس حوالے سے لاہور بورڈ نے داخلہ فیس کی تاریخ میں توسیع کی باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اب امیدوار 30 ستمبر تک دوگنی فیس کے ساتھ امتحان کے لیے داخلے بھیج سکیں گے۔

لاہور بورڈ کے اعلان کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان اس سال 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

You May Also Like