قائداعظم یونیورسٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
- December 15, 2023
- 617
قائداعظم یونیورسٹی نے آئندہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ایک نوٹیفکیشن میں انتظامیہ نے اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے یونیورسٹی 26 دسمبر سے یکم جنوری 2024 تک بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ "یونیورسٹی منگل 2 جنوری 2024 کو دوبارہ شروع ھو جائیگی۔"
گزشتہ ہفتے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA) نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں (PEIs) کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جو 25 دسمبر سے شروع ہو کر 29 دسمبر تک ہو گی۔
اس سے قبل بلوچستان کی نگراں حکومت نے صوبے کے ونٹر زونز کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 16 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2023 تک 76 دن کے لیے بند رہیں گی۔