سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان۔

سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان۔
  • December 1, 2023
  • 918

نگراں سندھ حکومت نے جمعرات کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق؛ محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے 22-12-2023 سے 31-12-2023 تک بند رہیں گے۔

تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024 کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

سیکریٹری تعلیم سندھ کے مطابق چھٹیاں محکمہ کی سالانہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کی جارہی ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ دو روز کے دوران کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

موسمی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوائوں کا راج ہے۔

ان حالات میں کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں اتوار کی شام/رات اور اگلے دو دنوں میں موسم خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔

You May Also Like