سندھ میں 6 سے 9 فروری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان۔

سندھ میں 6 سے 9 فروری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان۔
  • February 2, 2024
  • 778

سندھ حکومت نے عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے باعث تمام نجی اور کمرشل اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گی۔

5 فروری کو سندھ میں یوم کشمیر کی تعطیل کا اعلان پہلے سے کیا جا چکا ہے۔

چھٹیوں کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوا دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام سکول، کالج اور یونیورسٹیاں 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں، جس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

اس سے قبل پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انکشاف کیا تھا کہ صوبائی کابینہ نے عام انتخابات کی روشنی میں پنجاب میں 6 فروری سے 9 فروری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ 3 فروری تک صبح 9:30 بجے کلاسز شروع کریں، جس کے بعد اسکول کے باقاعدہ اوقات کار کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

You May Also Like