جی سی ایس ای کی ٹاپ سکورر ماہنور چیمہ کی شریف برادران سے ملاقات

جی سی ایس ای کی ٹاپ سکورر ماہنور چیمہ کی شریف برادران سے ملاقات
  • September 7, 2023
  • 91

16 سالہ برٹش پاکستانی طالبہ ماہنور چیمہ جس نے اپنے GSCEs میں 34 A سٹار حاصل کر کے برطانیہ اور عالمی ریکارڈ بنایا، نے لنڈن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔

شریف برادران نے نوجوان لڑکی کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماہ نور چیمہ نے ورلڈ ریکارڈ بنا کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ اور ان کے اہل خانہ کا اسٹین ہوپ ہاؤس میں استقبال کیا جہاں انہیں میک بک پرو لیپ ٹاپ تحفے کے طور پر پیش کیا گیا۔ ماہنور کے ساتھ اس کے والدین اور بہن بھائی بھی تھے۔

ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وہ شریف برادران کی شکر گزار ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان کے کام سے ہمیشہ متاثر رہی ہیں۔

ماہ نور چیمہ نے کہا کہ مجھے یہ تحفہ اور بہت ہی مہربان الفاظ دو لوگوں (نواز شریف اور شہباز شریف) کی طرف سے ملنے پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان کو معاشی مایوسی سے نکالا اور ہماری قوم کو اتنی ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے واقعی اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے مجھے مدعو کیا اور مجھ سے بات کی۔

نواز شریف نے کہا کہ ماہ نور چیمہ نے اپنی قابلیت اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ درجات حاصل کرکے واضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا سبق ہے اور ہماری طرف سے ہم پوری قوم کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وہ قوم کی بیٹی ہے۔‘‘

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کا موقع ملا تو تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائیں گے۔ ہم ان لڑکوں اور لڑکیوں کو پروموٹ کریں گے جو ذہین ہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ ہم انہیں بااختیار بنائیں گے اور انہیں سہولت فراہم کریں گے۔ انشاء اللہ یہ نواز شریف کی قیادت میں ہو گا۔

ماہ نور کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ نے کہا کہ میں بھت خوش ہوں کہ میرے قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے میری بیٹی کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

You May Also Like