ایچ ای سی کا آن لائن ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کے لئے نئی پالیسی کا اعلان
- April 18, 2023
- 468
آن لائن ڈگری دینے والے بین الاقوامی ادارے کا یونیسکو یا مقامی طور پر تسلیم شدہ ہونے کی شرط.
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ورچوئل، آن لائن، ڈسٹنس لرننگ اور بلینڈڈ لرننگ کے ذریعے غیر ملکی چارٹرڈ یونیورسٹیوں/ اداروں کی طرف سے دی جانے والی ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ پالیسی اس شرط کے ساتھ مشروط کی گئی ہے کہ یونیورسٹی/ڈگری دینے والے ادارے کا یونیسکو کی طرف سے شائع کردہ بین الاقوامی ڈائریکٹریز میں شامل ہونا چاہیے یا اس کے اصل ملک میں چارٹرڈ/ تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔
جب کہ غیر ملکی چارٹرڈ یونیورسٹیوں/ اداروں سے ورچوئل/ آن لائن/ ڈسٹنس لرننگ/ بلنڈڈ لرننگ کے ذریعے حاصل کردہ انجینئرنگ، میڈیکل، نرسنگ، وغیرہ، جیسی پیشہ ورانہ ڈگریوں کا پاکستان میں متعلقہ پروفیشنل باڈی سے رجسٹریشن ہونے کے بعد ان پر عمل کیا جائے گا۔
یہ پالیسی 2003 میں کئےگئے فیصلے اور تمام زیر التواء اور نئے مقدمات پر لاگو ہوگی۔ یہ ان طلباء کے لیے بڑی خوشخبری ہے جنہوں نے ورچوئل اور آن لائن لرننگ کے ذریعے غیر ملکی چارٹرڈ یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں کیونکہ اب وہ اس نئی پالیسی سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔