این ڈی ایم اے کا آفات سے متعلق آگاہی کے لیے نوجوانوں کے مقابلوں کا اعلان۔

این ڈی ایم اے کا آفات سے متعلق آگاہی کے لیے نوجوانوں کے مقابلوں کا اعلان۔
  • March 14, 2024
  • 440

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے 18 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے ملک گیر پینٹنگ اور فوٹو گرافی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

انجینئرنگ کے طلبہ کے لیے ڈیزاسٹر پروف ماڈل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا اور طلبہ 25 مارچ تک اپنے آرٹ ورک جمع کراسکتے ہیں۔

یہ ایکسپو 23 سے 25 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گی۔

نتائج کا اعلان پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپو میں کیا جائے گا۔

مقابلے کے عنوانات اور شرائط NDMA کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر دستیاب ہیں۔

پہلی پوزیشن پر 100000 روپے، دوسری پوزیشن پر 75000 روپے جبکہ تیسری پوزیشن پر 50000 روپے تک کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

بین الاقوامی نمائش میں 44 ممالک سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تنظیموں کے وفود شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی نمائش میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سارک ممالک بھی شرکت کریں گے۔

بین الاقوامی نمائش کے ذریعے قدرتی آفات سے متعلق آگاہی، تیاری اور تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بین الاقوامی نمائش این ڈی ایم اے کو آفات سے بچاؤ اور ابتدائی تیاری کے حوالے سے عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

You May Also Like