Sat ٹیسٹ

Sat ٹیسٹ
  • April 14, 2023
  • 653

SAT  کا مطلب 'Scholastic Assessment test' ہے اور یہ ان طلباء کے لیے داخلہ ٹیسٹ ہوتا ہے جو بیرون ملک، خاص طور پر امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ یہ ایک تحریری ٹیسٹ ہوتا ہے جو کالج انتظامیہ کو امیدواروں کی انگریزی زبان (English Language) اور ریاضی (Mathematics) میں قابلیت کا اندازہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، مختلف یونیورسٹیوں کو منتخب کرنے کے لئے آپ کا SAT اسکور اہمیت رکھتا ہے۔

نیا SAT کیا ہے؟

سال 2016 میں، SAT  امتحان کے فارمیٹ اور پیٹرن Format and pattern میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں اور اسے New SAT کا نام دیا گیا۔ گوکہ، اس امتحان میں بیٹھنے کے لئے  اہلیت کا معیار پہلے جیسا ہی ہے لیکن New SAT میں جو تبدیلی ہوئی ہے اس میں مضامین کے نام، امتحان کا دورانیہ time duration اور پیٹرن سمیت بہت سی دوسری چیزوں میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

جہاں پرانے SAT امتحان میں پڑھنے critical reading، لکھنے  writingاور ریاضی mathermatics کے حصے ہوتے تھے وہاں نئے SAT امتحان میں ثبوت پر مبنی  evidence-based پڑھنے، لکھنے اور ریاضی کے حصے شامل ہیں۔ امتحان میں ایک مضمون لکھنے کا (آپشنل) سیکشن بھی ہے۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ امتحان کے مضمون کے سیکشن پر attempt کریں کیونکہ اس سے آپ کا SAT  اسکور بہتر آنے کی امید ہوتی ہے۔

اس امتحان کا دورانیہ 3 گھنٹے 45 منٹ ہوتا ہے۔ اگر آپ اوپر بتائے گئے مضمون سیکشن اٹیمپٹ کرتے ہیں تو آپ کو کل وقت 3 گھنٹے 50 منٹ دیا جاتا ہے۔ اگر اسکور کی بات کی جائے تو یہ چار سو سے لے سولہ سو 400-1600 تک اسکور رینج ہوتا ہے۔

SAT  امتحان کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

اگرچہ SAT کے متن میں حاضر ہونے کے لیے SAT امتحان کی اہلیت یا عمر کا کوئی معیار نہیں ہے، تاہم طلبہ عام طور پر اس امتحان کے لیے بارہوریں جماعت مکمل کرنے کے بعد حصہ لے سکتے ہیں اور یہ امتحان انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے ہوتا ہے۔ لہذا، عام طور پر، 16-18 سال کی عمر کے طلباء یہ امتحان دیتے ہیں۔

تاہم، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ امتحان میں شرکت کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ 12 سال یا اس سے کم عمر کے امیدوار بھی SAT امتحان دینے کے لئے اہل ہیں۔ امتحان کے لیے عمر کی آگے کی حد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

SAT ٹیسٹ کے لیے کیسے رجسٹر ہوں اور درخواست کہاں جمع کرائی جائیں؟

SAT  ٹیسٹ کے لیے صرف ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر آپ امتحان دینا چاہ رہے ہیں تو آپ کے پاس اصلی پاسپورٹ ہونا چاہیے۔

زیادہ تر امتحانات کی طرح، SAT کے لیے بھی آپ کو آن لائن درخواست دینا ہوتی ہے لیکن امیدوار کی عمر 12 سال یا اس سے کم ہے تو درخواست بذریعہ ڈاک دیتے ہیں۔

 آن لائن رجسٹریشن:

1.   آپ کو آن لائن رجسٹر ہونے کے لئے کالج بورڈ کی ویب سائٹ   (https://www.collegeboard.org/) پر پروفائل بنانا ہوتا ہے۔

2.   آپ کو ویب سائٹ پر مکمل SAT درخواست فارم کو اچھی طرح سے پُر کرنے اور رابطہ کے لیے ایک متعلقہ طالب علم پروفائل بنانا ہوتا ہے۔

3.   تمام ذاتی اور تعلیمی تفصیلات دینے کے بعد، آپ کو امتحان کے لیے ٹیسٹ اور ٹیسٹ سینٹر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

4.   پھر آپ کو اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

5.   اس کے بعد، آپ کو فیس آن لائن  (بذریعہ کریڈٹ کارڈ) ادا کرنی ہوتی ہے اور پھر درخواست جمع کرنی ہوتی ہے۔

6.   درخواست جمع ہونے کے بعد آپ کو امتحانی رسید کو پرنٹ کرنی ہوتی ہے جس میں ٹیسٹ کا شیڈول دیا جاتا ہے۔

بذریہ ڈاک درخواست جمع کرنے کا طریقہ:

SAT  امتحان کے لئے بذریعہ ڈاک درخواست جمع کرنے کا طریقہ ان امیدواروں کے لیے ہے جو:

·       13 سال یا اس سے کم عمر ہیں۔

·       قریبی ٹیسٹ سینٹر میں امتحان دینے کے خواہشمند ہیں۔

·       ڈیجیٹل تصویر اپ لوڈ نہیں کرسکتے ہیں۔

·       امتحان کی فیس منی آرڈر یا چیک کے ذریعے ادا کرنا چاہتے ہیں۔

·       ان کیسز میں رجسٹریشن کا عمل ذیل میں دیا گیا ہے۔

آپ کو اپنے ایجوکیشن کونسلر یا اسکول بورڈ سے SAT طالب علم کے رجسٹریشن کے کتابچے کی درخواست کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کو کتابچے میں دی گئی ہدایات کے مطابق کتابچے میں دستیاب SAT امتحان کے لیے درخواست فارم بھرنے کی ضرورت ہے۔

امتحان کی درخواست کی فیس کے لیے منی آرڈر/چیک کے ساتھ یہ بھرا ہوا درخواست فارم رجسٹریشن لفافے میں کتابچے پر دیے گئے پتے پر بھیج دیا جانا چاہیے۔

نئے SAT ٹیسٹ کے لیے فیس دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایسے امیدوار جو مضمون (آپشنل) پر Attempt کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے فیس 113.5 ڈالر دینا ہوتی ہے اور ایسے امیدوار جو  اپنے ٹیسٹ می مضمون شامل نہیں کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے 96.5 ڈالر کی فیس جمع کرانی ہوتی ہے۔

SAT  امتحان کا نیا فارمیٹ کیا ہے؟

جیسا کہ ہم نے اوپر ذکر کیا ہے کہ نیا SAT ٹیسٹ فارمیٹ  تین حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ پڑھنے کا سیکشن،  لکھنے کا سیکشن، ریاضی اور مضمون (آپشنل) کا سیکشن ہوتا ہے۔ SAT امتحان کے فارمیٹ کو بہتر طور پر سمجھانے کے لیے، ہم نے مزید ہر ایک حصے کو انفرادی طور پر تفصیل سے بیان کیا ہے۔

ثبوت پر مبنی پڑھنے اور لکھنے کا سیکشن (Evidence-based reading and writing section)  :

SAT امتحان کا یہ حصہ آپ کی انگریزی زبان کی قابلیت کا اندازہ لگانے کے لئے ہوتا ہے اور 200-800 کے درمیان اسکور دیتا ہے۔ اسے مزید پڑھنے اور لکھنے کے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ حتمی اسکور کا تعین ان دونوں حصوں کے مشترکہ اسکور سے ہوتا ہے۔

A.   پڑھنے کا سیکشن:  (Reading Section)

SAT  امتحان کا ریڈنگ سیکشن 65 منٹ طویل ہوتا ہے اور اس میں 52 کثیر انتخابی سوالات شامل ہوتے ہیں۔ یہ سوالات 5 اقتباسات (passages)  پر مبنی ہوتے ہیں اور تمام سوالات ثبوت پر مبنی evidence based ہوتے ہیں جو طالب علم سے پیسیجز میں دی گئی معلومات کا تجزیہ اور تشریح کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔

پیسیجز عام بھی ہوسکتے ہیں یا معلوماتی گرافکس جیسے چارٹ یا ٹیبل کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں۔ پیسیجز امریکہ اور عالمی ادب، تاریخ/سوشل اسٹڈیز اور سائنس سے دیئے جاتے ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ ان پیسیجز کو غور سے پڑھیں اور اپنے جوابات، سوالات کی ہی روشنی میں دیں۔.

B.  تحریری سیکشن:(Writing Section)

SAT کا تحریری اور زبان کا سیکشن (Writing and Language Section) 35 منٹ طویل ہوتا ہے اور 4 پیسیجز اور 44 متعدد سیلیکٹوِ سوالات پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ سیکشن دیئے گئے پیراگراف کا تجزیہ کرنے اور گرامر ٹھیک کرنے کے لئے ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، فقرے  sentences کو دیئے گئے گرافیکل ڈیٹا کے زیادہ متعلق بنانے، اور غلطیوں کی نشاندہی کرنے، ڈیٹا کے مطابق تشریح کو درست کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

کچھ پیسیجز معلوماتی گرافکس  جیسے ٹیبل، گراف اور چارٹ کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اس سیکشن میں پوچھے گئے سوالات کو معیاری انگریزی کنونشن Standard English Convention  کے طور پر ہوتے ہیں جہاں آپ گرامر کی غلطیوں اور پنکچوئیشن مارکس کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ یہ Expression of the Idea  پر مبنی سوالات ہوتے ہیں جہاں آپ کو انگریزی کو زیادہ درست بنانے، فقرے کی بناوٹ Sentence structure کو زیادہ بہتر لکھنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

C.  ر یاضی سیکشنMath Section

SAT  ٹیسٹ کا ریاضی کا سیکشن آپ کی ریاضی کی قابلیت کا جائزہ لینے کے لئے ہوتا ہے اور اس میں 200-800 پوائنٹس اسکور ہوتا ہے۔ اس سیکشن میں آپ کو 80 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے اور اس میں 58 سوالات پوچھے جاتے ہیں جن میں سے اسی فیصد 80% سوالات Mcqs پر مبنی ہوتے ہیں۔ بقیہ بیس فیصد20%  سوالات کو Grid-ins  کہا جاتا ہے جہاں امیدوار کو problem solve کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

اس سیکشن کو مزید دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک حصہ جس میں کیلکولیٹر استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے اور دوسرے حصہ میں کیلکولیٹر کا استعمال منع ہوتا ہے۔

کیلکولیٹر استعمال کرنے والے سیکشن کے لئے 30 Mcqs اور 8 Grid-ins ہوتے ہیں۔ جب کہ دوسرے سیکشن میں 15 Mcqs اور 5 Grid-ins ہوتے ہیں۔

اس سیکشن کو نو کیلکولیٹر اور ایک کیلکولیٹر سیکشن میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، جہاں کوئی کیلکولیٹر سیکشن 15 متعدد انتخابی سوالات اور 5 گرڈ ان پر مشتمل ہے اور کیلکولیٹر سیکشن میں 30 متعدد انتخابی سوالات اور 8 گرڈ ان شامل ہیں۔ آپ کو ریفرنس کے لیے ٹیسٹ سے پہلے فارمولوں کا ایک سیٹ فراہم کیا جائے گا۔

ریاضی کے ٹیسٹ کو 4 اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1. آلجبرا (Heart of algebra) : جہاں آپ کو algebraic equation یا Linear equation بنانے یا حل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔

2. پرابلم سالونگ اور ڈیٹا اینالیسز(Problem Solving and Data Analysis) : اس میں آپ سے تناسب، فیصد اور پروپرشنل ریزننگ (ratios, percentages and proportional reasoning or interpret data) کا استعمال کرتے ہوئے سوالات حل کرنے کا کہا جاتا ہے ۔

3.  پاسپورٹ ٹو ایڈوانسڈ میتھ (Passport to Advanced maths) : اس میں آپ سے ریاضی کی پیچیدہ مساوات ) complex mathematical equations and functions) کو حل کرنے کہا جاتا ہے۔

4. ایڈیشنل ٹوپکس ان میتھس (Additional topics in maths)  جن میں جیومیٹری،ٹرگنومیٹری، ایریا اور والیوم  geometry, Trigonometry and Area & Volume. پر مبنی سوالات شامل ہوتے ہیں۔

D۔ مضمون کا سیکشن (آپشنل) Essay Section (optional)

اس سیکشن کے لئے 50 منٹ کا اضافی وقت ہوتا ہے۔ گوکہ یہ آپشنل ہے لیکن آپ کو یہ سیکشن ضرور attempt کرنا چاہیئے کیونکہ مضمون کا اسکور آپ کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس حصے میں، آپ کودیئے گئے پیراگراف کا analyze کرنا ہوتا ہے۔

SAT   اسکور کیسے بنتا ہے؟

·       SAT  ٹیسٹ کے دو اہم حصے ہیں- ایک ریاضی اور دوسرا ایویڈنس بیسڈ رائیٹنگ اور ریڈنگ، مزید یہ کہ اسکور کے لحاظ سے ہر ایک 800 اور 800 پوائنٹس میں تقسیم ہوتا ہے۔ آپ دونوں حصوں میں سے ہر ایک پر 200 سے 800 کے درمیان سکور حاصل کرتے ہیں۔

·       غلط جوابات کے لیے پوائنٹس نہیں کاٹے جاتے۔

·       SAT  مضمون (آپٌشنل) کا الگ سے اسکور ہوتا ہے۔ اس کا اسکور زیادہ سے زیادہ 8 پوائنٹس ہوتا ہے۔

·       آپ اپنا ٹیسٹ ری-شیڈول بھی کراسکتے ہیں، لیکن اس کی آپ کو فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

·       آپ اپنا ٹیسٹ کینسل بھی کر سکتے ہیں۔ کینسل کرنے کی صورت میں آپ کو پوری فیس کی رقم واپس نہیں ملتی ہے۔

 

SAT

Timing

3 hrs (without essay)
3 hrs 50 mins (with essay)

Exam Pattern

English
35 Minutes
44 Questions

Math
80 Minutes
58 Questions

Reading
65 Minutes
52 Questions

Essay (Optional)
50 Minutes
1 Essay

Scoring

EBRW- 200 to 800
Math- 200 to 800
Total score- 400 to 1600
Essay is scored separately

Calculator

Only allowed for certain Math questions

 

 

 

You May Also Like