GIKI نے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔
- November 20, 2023
- 589
مستحق طلباء کی مدد کے لیے، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (GIKI) نے تعلیمی سال 2024 کے لیے GA-1 اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
GA-1 خاص طور پر MS طلباء کی مالی معاونت کرتا ہے اور بھی بہت سے فوائد کی پیشکش کرتا ہے، بشمول مکمل ٹیوشن فیس کی چھوٹ، 20000 روپے ماہانہ وظیفہ، اور رہائش۔
ممکنہ امیدواروں کے لیے اہلیت کے معیار میں SSC اور HSSC (یا مساوی) میں کم از کم 60% نمبر اور BS (انجینئرنگ) میں کم از کم CGPA 2.70 یا 70% نمبر ھونے چاھئیے۔
GIKI اہل افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور 1 دسمبر 2023 کی آخری تاریخ سے پہلے درخواست دیں۔
اسکالرشپ پروگرام ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور معیاری تعلیم تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے GIKI کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
خواہشمند انجینئرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں فوری طور پر جمع کرائیں اور پاکستان کے اعلیٰ انجینئرنگ اداروں میں سے ایک میں تعلیمی سفر کا آغاز کریں۔