کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی فیسوں میں 150 فیصد سے زائد اضافہ کردیا
- December 27, 2023
- 703
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی فیسوں میں 150 فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ایم ڈی سی کی گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد کے ایم ڈی سی کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس انجم کی جانب سے فیس میں اضافے کی تصدیق کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوپن میرٹ کی داخلہ فیس میں 30,000 سے روپے 50,000 کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیوشن اور لائبریری کی فیس 50,000 سے 117,600 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔
مزید برآں، طلباء کی سرگرمی فیس کو 8,000 سے بڑھا کر 10,000 کر دیا گیا ہے۔ ادارے نے ڈیولپمنٹ چارجز فیس 30,000، بشمول لیبارٹری فیس 10,000 اور IT فیس 5,000 روپے مقرر کی ہے۔
میرٹ سیٹ کی فیس بڑے پیمانے پر بڑھا کر 268,600 کر دی گئی ہے جو کہ پچھلے سال 101,500 تھی۔ اسی طرح سیلف فنانس سیکشن میں 80,000 کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ، داخلہ فیس اس سال 100,000 مقرر کی گئی ہے جو پھچلے سال 20،000 روپے تھی۔
ٹیوشن فیس 600,000 سے بڑھا کر 1.2 ملین کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ فیس 20,000 روپے سے بڑھا کر 36,000 کردی گئی ہے۔ مزید یہ کہ سیلف فنانس سیٹ جو کہ پچھلے سال 651,500روپے کی تھی، جس میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو اب 1,421,000 روپے پر پہنچ گئی ہے۔