وفاقی اردو یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد: طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
- November 8, 2023
- 394
بدھ کو وفاقی اردو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FUUAST) اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز III کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں لیپ ٹاپ سکیم ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل کوآرڈینیٹر جناب منظور علی نے شرکت کی۔
انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز III میں جیتنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔
تقریب کا اہتمام انچارج کیمپس FUUAST ڈاکٹر احتشام الحق نے یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں کیا۔
پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز III پروگرام کی کامیابی میں یونیورسٹی شعبہ جات کے فوکل پرسنز ڈاکٹر سعدیہ صفدر، ڈاکٹر مہوش عزیز، ڈاکٹر سعید اللہ، ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر ندیم ناصر، ڈاکٹر عون کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مزید برآں، ڈاکٹر عظمیٰ سراج، ڈاکٹر شیر جونی، ڈاکٹر حبیب الرحمان، اور انجینئر جمال اکرم کو بھی FUUAST اسلام آباد کیمپس میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم فیز III کی تقسیم لیپ ٹاپ تقریب کے کامیاب انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
ڈاکٹر منظور نے کہا کہ بلاشبہ اس تقریب کو کامیاب بنانے میں لیپ ٹاپ کی تقسیم نے اہم کردار ادا کیا۔
تقریب کی کامیابی پر کیمپس انچارج ڈاکٹر احتشام الحق نے سپر فوکل پرسن FUUAST ڈاکٹر یوسف حمید کی انتھک محنت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔