کراچی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔

کراچی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔
  • January 4, 2024
  • 644

کراچی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکول امتحانی فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں اور آن لائن امتحانی فارم کی نقد رقم صرف فیس واؤچر کے ساتھ نیشنل بینک میں جمع کرائے جا سکے گی۔

میٹرک بورڈ نے گورنمنٹ میونسپلٹی، میونسپل کارپوریشن اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت آنے والے سکولوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ہدایات کے مطابق یہ تمام اسکول بغیر کسی فیس کے بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن سے امتحانی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ یہ تمام اسکول فارم جمع کرانے کی کوئی فیس بھی ادا نہیں کریں گے۔

You May Also Like