پنجاب یونیورسٹی نے نئے داخلوں کے لیے ہاسٹل الاٹمنٹ پالیسی 2025 جاری کردی۔
- August 25, 2025
- 1576
پنجاب یونیورسٹی نے نئے داخلوں کے لیے ہاسٹل الاٹمنٹ پالیسی 2025 جاری کر دی ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان نے کہا کہ دو سالہ پروگراموں کے لیے ہاسٹل زیادہ سے زیادہ دو سال اور چار سالہ پروگرام کے لیے چار سال کے لیے الاٹ کیے جائیں گے اور دو سالہ اور چار سالہ پروگراموں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہاسٹل الاٹ کیے جائیں گے اور سپروائزر اور شعبہ کے سربراہ کی سفارش پر زیادہ سے زیادہ تین سال تک توسیع کی جا سکتی ہے۔
چیئرمین ہال کونسل نے کہا کہ مارننگ پروگرام میں میرٹ پر آنے والے طلبہ کو ہی ہاسٹل الاٹ کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد اکبر خان نے کہا کہ ہر شعبہ کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے چار طلباء کو ہاسٹل الاٹ کیے جائیں گے۔
چیئرمین ہال کونسل نے کہا کہ ہال کونسل خالی نشستوں کی فہرست تیار کرے گی جس کی بنیاد پر الاٹمنٹ کی مدت مقرر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی طالب علم کو تصدیق شدہ فیس ادا کیے بغیر ہاسٹل کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
-
ہاسٹل الاٹمنٹ مدت:
-
دو سالہ پروگرامز : زیادہ سے زیادہ 2 سال ہاسٹل الاٹمنٹ (توسیع نہیں ہوگی)۔
-
چار سالہ پروگرامز : زیادہ سے زیادہ 4 سال ہاسٹل الاٹمنٹ (توسیع نہیں ہوگی)۔
-
-
پی ایچ ڈی سکالرز:
-
ابتدائی الاٹمنٹ ایک سال کے لیے۔
-
سپروائزر اور شعبہ سربراہ کی سفارش پر زیادہ سے زیادہ 3 سال تک توسیع ممکن۔
-
چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبر خان کے مطابق نئی اصلاحاتی پالیسی کے نفاذ کا مقصد ایک شفاف، میرٹ پر مبنی اور ڈیجیٹل طور پر منظم ہوسٹل الاٹمنٹ سسٹم کا قیام ہے۔



