پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا فیز 1 کی کامیابی کے بعد پبلک اسکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2 کے لیے درخواستیں طلب۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا فیز 1 کی کامیابی کے بعد پبلک اسکولز ری آرگنائزیشن پروگرام  فیز 2 کے لیے درخواستیں طلب۔
  • November 28, 2024
  • 204

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پبلک اسکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1 کی کامیابی کے بعد فیز 2 کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

منصوبے سے 40 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اور 70 ہزار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے بعد دیگر اضلاع میں بھی کنڈرگارٹن سکول بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے ذریعے شروع کیا گیا، یہ پروگرام تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور سب کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز 2

انفرادی(Individual)،تعلیم یافتہ نوجوان (Young Entrepreneur)درخواست جمع
 کرواتے وقت درج ذیل امور کا خاص خیال رکھیں:

  • آن لائن درخواست کا پرنٹ لیں اورمخصوص جگہ پر دستخط کریں۔
  • شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں لف کریں۔
  • جمع شدہ فیس کی اصل رسید، اصل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور اصل بیان حلفی لف کریں۔
  • تجر بے کا سرٹیفکیٹ دیے گئے نمونے کے مطابق جمع کروائیں۔
  • لفافے پر ڈائریکٹر PSRPفیز۔2لازمی لکھیں۔
  •  ایک لفافے میں صرف ایک درخواست شامل کریں۔ 

نجی تعلیمی ادارے، پیف پارٹنرز/پیما لائسنس یافتگان،این جی اوز/سی ایس اوز،ایجوکیشن چینز،Ed-Techفرمز TORsکے Appendix-Aمیں دی گئی تفصیلات کے مطابق دستاویزات لف کریں۔ 

آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 30 نومبر 2024 ہے.

یاد رہے کہ مورخہ30نومبر 2024کے بعد جمع کروائی گئی فیس قابلِ قبول نہ ہوگی۔ 

تمام امید واران کے لیے اصل پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کروانا لازم ہے۔ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے 
لیے جمع کروائی گئی درخواست کی وصولی کی رسید یاکوئی اور دستاویز تسلیم نہیں کی جائے گی۔

آن لائن اپلائی کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں:
https://psrp.pefsis.edu.pk

You May Also Like