وزیراعلیٰ سندھ کا نجی اداروں کے 10 فیصد طلباء کو مفت تعلیم دینے کا حکم.
- October 2, 2023
- 502
مستحق طلبا کو مفت تعلیم کی فراہمی کی جانب اس سے بڑا قدم کیا کہا جا سکتا ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے صوبے کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے کہ وہ صوبے کے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کریں۔
سیکرٹری تعلیم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اپنی توجہ 'سندھ رائٹ آف چلڈرن فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ' کی طرف مبذول کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ قانون 2013 سے نافذ ہے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں.
انہوں نے خط میں ایکٹ کے باب 4 کے سیکشن 10 کے دو حصوں کا حوالہ دیا ہے، اور سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسے ایک ہفتے کے اندر لاگو کر کے انہیں رپورٹ پیش کریں۔
نگراں وزیراعلیٰ نے ان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔