نارووال کے طلباء کا رول نمبر سلپس جاری نہ ہونے پر احتجاج
- September 19, 2023
- 439
نارووال کے ایک نجی میڈیکل کالج کے طلباء نے انہیں رول نمبر سلپس جاری نہ کرنے پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے داخلوں کی فیس کے طور پر لاکھوں روپے ادا کیے لیکن امتحانات کے لیے رجسٹریشن نہیں ہوئی۔
طلباء نے بتایا کہ ہمیں رول نمبر سلپس نہیں دی گئیں کیونکہ اب دو سال ہوچکے ہیں اور ہمارے پہلے سال کے امتحانات ابھی تک نہیں ہوئے ہیں۔
طلباء نے انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھا کہ شدید نعریبازی کی اور پلے کارڈز پر یہ مطالبات لکھے کی انہیں ھنگامی بنیادوں پر رول نمبر سلپس جاری جائیں تاکہ وہ اپنے تعلیم جاری رکھ سکیں۔