سابق کپتان سرفراز احمد کا کراچی میں فری یونیورسٹی بنانے کا اعلان۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کراچی میں فری یونیورسٹی بنانے کا اعلان۔
  • February 13, 2024
  • 465

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد نے کراچی میں مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے ایک یونیورسٹی کا قیام کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا ناممکن ہو گیا ہے جب کہ بڑھتی ہوئی فیسوں کے باعث بعض اوقات تعلیمی ادارے میں داخلہ بھی نہیں مل پاتا۔ مالی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے کوئی پیچھے نہ رہے اس مقصد کے ساتھ وہ اس عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے گراف کو دیکھتے ہوئے ایک غیر سرکاری تنظیم کے تعاون سے یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ علم حاصل کر کے اپنا مستقبل روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کا نام بھی بلند کر سکیں۔

You May Also Like