اسلام آباد میں اسکول اب ہفتے کو بھی کھلینگے، نوٹیفکیشن جاری۔
- November 29, 2024
- 122
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن وفاق کے زیر انتظام آنے والے تعلیمی ادارے ہفتے کو بھی کھلے رہینگے۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے اک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دنوں سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکول بند ہونے کی وجہ سے طلباء کا نقصان ہوا ہے۔
اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے اور طلباء کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے وفاق کے زیر انتظام اب ہفتے کو بھی تدریسی عمل جاری رہے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول پہلے سے دیئے گئے اوقات کار سے کام کریں گے۔
سنجیدہ حلقوں میں اس فیصلے کو حکومت کی اک سنجیدہ کاوش کی طور پر دیکھا جا رہا ہے۔