موسم گرما میں بچوں کے لیے سرگرمیاں اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی تدابیر۔
- May 27, 2024
- 407
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ تقریباً اسکولوں میں گرمیون کی چھٹیاں ہو چکی ہیں اور بچے بھی بہت خوش دکھایے دے رہے ہیں۔ موسم گرما کی اکثر چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوتے ہیں مگر اس بار چونکہ ہیٹ اسٹروک کا خطرہ تھا اور حد درجے کی گرمیاں ہونے کی وجہ سے ہر صوبے نے مئی کے دوسرے ہفتے سے چہٹیون کا اعلان کر دیا۔
آپ کہ علم میں یہ ضرور آیا ہوگا کہ پہچلے کچھ سالوں میں ہم نے زیادہ گرم موسم دیکھا ہے جو کہ دو دہائی پہلے نہیں تھا۔ اس بلاگ میں ہم یے جاننے کی کوشش کرینگے کہ اس موسم گرما کی چھٹیوں میں آپ کے بچوں کے لیے کون سی صحتمند سرگرمیاں ہو سکتی ہیں اور دوسرا بچے کیسے اس سخت گرمی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
سمر کیمپوں میں داخلہ
آپ کے بچے بہت ساری سرگرمیوں میں حصہ لے کہ نہ صرف اپنے آپ کو چست بنا سکتے مگر بہت کچھ سیکھ کے وقت کا اچھا استعمال کر سکتے ہیں۔
گرمیوں کے وقت میں بہت سارے ادارے بچوں کے لیے مختلف دلچسپ کہیلنے کی سرگرمیاں کرواتے ہیں جس میں پانی میں تیرنے سے لےکر تیر اندازی تک سب کھیل کرواتے ہیں۔ یہ سمر کیمپ آپ کے بچوں کے لیے بہت ہی شاندار تجربہ ہوسکتا ہے۔ اس میں بچے کھیلتے کھیلتے سیکہتے ہیں اور یہ سرگرمیاں ان کو ذھنی اور جسمانی طور پر مضبوط بناتی ہیں۔ بہت سی رپورٹس میں یے پایا گیا ہے کہ جو بچے انڈور اور آئوٹ ڈور کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ عام بچوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔
قدرتی نظاروں سے لطف اندوزی
اگر آپ قدرت سے لگاؤ رکھتے ہیں تو یہ وقت آپ کے لیے موزوں ہے اس میں آپ اپنے بچوں کے ساتھ شمالی علاقوں کا دورہ کر سکتے اور بیشک یہ منفرد تجربہ آپ کے بچوں کے لیے کسی بڑی ٹریٹ سے کم نہیں ہے۔ بچے قدرتی نظاروں کو بہت ہی زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ ایسے نظاروں سے استفادہ ہوتے ہیں۔ اس لیے آپ کسی بھی ایسے مقام کی تلاش کر کے اپنے بچوں کے چہروں پے خوشیاں لا سکتے ہیں۔
پودے اور سبزیاں لگانا
اک اور اہم سرگرمی جو آپ اپنے بچوں کے ساتھ کر سکتے ہیں وہ ہے سبزیوں اور پودوں کی کاشت۔ آپ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کچھہ سبزیاں اور پودے لگا سکتے اور ان کو پودوں اور سبزیوں کے فوائد بتا سکتے ہیں۔ مجھے ضرور یقین ہے کے آپ کے بچے اس سرگرمی سے بہت ہی زیادہ لطف اندوز ہوں گے اور اس کے ساتھ ان میں سائنس کے لیے اک تجسس پیدا ہو گا اور سائنسی تعلیمات کی طرف راغب ہونگے۔ آپ اپنے بچوں کو موسمیات تبدیلیوں کے بارے میں بتا کہ پودے لگانے کے لاتعداد فوائد سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
چلئیے اب ہم جانتے ہیں کہ آپ بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
بہت سے والدین اس موسم میں ہیٹ اسٹروک کے معاملات کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ اور واقعی میں شدید گرمی بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہے۔
-
اس صورت حال میں آپ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین کریں۔
-
ان کو دھوپ میں باہر کہیلنے سے منع کریں خاص طور پر صبح 10 سے شام 4 بجے کو اوقات میں۔
-
اس موسم میں بچوں کا لباس زیادہ سے زیادہ ہلکا رکھیں۔
-
بچوں کو سن اسکرین لگا کہ باہر بھیجیں اور غیر ضروری بچوں کو باہر بھیجنے سے اجتناب کریں۔
-
بچوں کو ہیٹ اسٹروک کی ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں اور انہیں گرمی سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کا کہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری بتائی گئی معلومات فائد مند لگی ہوگی۔ آپ احتیاطی تدابیر اختیار کر کہ اس موسم گرما کے دنوں کو اچھے سے استعمال کر سکتے ہیں۔