مخلوط یا مِلا جُلا تعلیمی نظام کیا ہے
- March 21, 2023
- 623
اگر آپ کسی انٹرنیٹ سے آن لائن سیکھنے سے واقفیت رکھتے ہیں تو پھر یقیناً آپ نے Blended Learning کے بارے میں سنا ہوگا۔ یہ اصطلاح حال ہی میں استعمال ہونا شروع ہوئی ہے۔ اس قسم کی تربیت ہر سیکھنے والے تربیت و تعمیر کی حکمت عملی کے طور پر اہمیت کی حامل ہے۔ اس مضمون میں، ہم آپ کو Blended Learning یعنی ملی جلی تعلیم کے بارے میں بتائیں گے۔
ملی جلی یا مخلوط blended تعلیم کیا ہے؟
مخلوط سیکھنے کی تربیت کس طرح فراہم کی جاتی ہے یہ عام طور پر مختلف حالات پر منحصر ہوتا ہے جس سے ایک وسیع تعریف قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ویکیپیڈیا کے مطابق:
"مخلوط تعلیم، جسے ہائبرڈ لرننگ بھی کہا جاتا ہے تعلیم کے حوالے سے ایک نقطہء نظر ہے جو آن لائن تعلیمی مواد اور روایت پر مبنی کلاس روم کے ساتھ آن لائن بات چیت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ہائبرڈ اور مخلوط سیکھنے کے درمیان کیا فرق ہے؟
مخلوط تعلیم کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ لرننگ بھی ہوتی ہے۔ سیکھنے کے ان دو طریقوں کو اکثر غلطی سے ایک ہی سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ دونوں ایک ہی طرح کے لگتے ہیں لیکن ان کے درمیان ایک اہم فرق ہے۔
ہائبرڈ لرننگ میں، ایک استاد یا انسٹرکٹر بچوں کو مواد فراہم کرتا ہے جن میں سے کچھ ذاتی طور پر کلاس میں شرکت کرتے ہیں جبکہ دیگر گھر بیٹھے ہوئے کلاس میں شامل ہوتے ہیں۔ اس صورت میں، ٹیچر ویڈیو کانفرنسنگ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں ریموٹ اور جسمانی طور پر موجود طلباء کو پڑھاتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک ہائبرڈ کار دو قسم کے ایندھن پر چلنے لگتی ہے بالکل اسی طرح ہائبرڈ لرننگ دو قسم کے سیکھنے کے ماحول فراہم کرتی ہے۔
جب کہ ایک بلینڈر جو کچھ بھی آپ اس میں ڈالتے ہیں اسے مکس کرتا ہے اور اسی طرح، مخلوط سیکھنے میں متعدد قسم کے سیکھنے کے مواد کو یکجا کیا جاتا ہے۔ مخلوط تعلیم، آن لائن سیکھنے کے طریقوں کے ساتھ ذاتی تعلیم کو جوڑتی ہے۔ لہذا، سیکھنے والے کلاس روم میں لیکچر سن سکتے ہیں اور پھر وہاں یا گھر پر آن لائن کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مخلوط تعلیم کے فوائد
اگر آپ مخلوط تعلیم کو نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو آپ شاید یہ جاننا چاہیں گے کہ آیا یہ آسان بھی ہے یا نہیں۔ لہذا، طلباء اور اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے لئے مخلوط تعلیم کے کچھ فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
· سیکھنے کا محفوظ ماحول
· انٹرایکٹو سیکھنے کا عمل
· سیکھنے والوں کی خود مختاری
· زیادہ سے زیادہ بچوں کا اس میں شامل ہونا
· بہتر سمجھ
· تفصیلی تجزیات
آئیے باری باری ان میں سے ہر ایک پر قریب سے نظر ڈالتے ہیں۔
سیکھنے کا محفوظ ماحول
اگرکووڈ-19 کے بھیانک دور نے ہمیں کچھ سکھایا ہے تو وہ یہ ہے کہ دوسرے لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ ایک جگہ رہنے سے اس کی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔ اور ان لوگوں کو صرف اسکرین پر دیکھنا ناقابل برداشت ہے۔ مخلوط نقطہ نظر سیکھنے والوں کو آف لائن ایک ساتھ گزارنے والے گھنٹوں کی تعداد کو کم کرکے سیکھنے کو محفوظ بناتا ہے لیکن پھر بھی انہیں براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انٹرایکٹو سیکھنے کا عمل
اس میں بچے ایک جگہ بیٹھتے ہیں اور گھنٹوں تک براستہ اسپیکر دوسرے ساتھیوں کو سنتے ہیں۔ اور یہ بالکل مختلف ہے جب وہ بٹن پر کلک کرکے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ یہ پڑھنے والے بچوں کو مزیدار ماحول فراہم کرتا ہے جس میں انہیں نیا علم فراہم کیا جاتا ہے۔
سیکھنے والوں کی خود مختاری
مخلوط تعلیم میں، سیکھنے والے 24/7 کورسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں - جب بھی وہ چاہیں پڑھنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
بہتر سمجھ
بلینڈڈ لرننگ میں سے ایک جسے "فلپڈ کلاس روم" کہا جاتا ہے بچوں کو اپنی رفتار سے تمام نظریاتی مواد کا اکیلے مطالعہ کرکے اور ذاتی سیشن کے دوران نئے علم اور مہارتوں پر عمل کرکے بہتر سمجھ کا باعث بنتا ہے۔
تفصیلی تجزیات
بچوں کے سیکھنے کی پیشرفت کی بنیاد پر آپ یہ تجزیہ کر سکیں گے کہ بچے مخصوص موضوعات پر کتنے اہل ہیں، آیا وہ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں یا کچھ مواد پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
مخلوط تعلیم کے نقصانات
آئیے مخلوط سیکھنے کے عمل پر بھی نظر ڈالتے ہیں۔
· اساتذہ کا اس نئے نظام پر عبور ہونا
· مواد کی چوری plagiarism
· کافی مہنگا ہونا
آئیے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔
اساتذہ کا اس نئے نظام پر عبور ہونا
اس تعلیمی نظام میں اساتذہ کا قابل ہونا لازمی ہے کیونکہ اساتذہ کو آن لائن کورسز بنانے، انہیں طلباء کو مہیا کرنے، طلباء کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذہ، یہ سب وہی کر سکتا ہے جس کو اس سسٹم پر عبور ہو۔
مواد کی چوری
جتنا زیادہ ای لرننگ مواد آپ تخلیق کرتے ہیں چوری کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن بعض دفعا مواد کی چوری غیر دانستہ طور پر بھی ہوجاتی ہے۔
مہنگا ہونا
اگر آپ ای لرننگ استعمال کرتے ہیں تو آپ ای لرننگ سافٹ ویئر کے لئے ادائیگی کرتے ہیں۔ اگر آپ کلاس روم میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تو آپ روشنی، گیس، سامان وغیرہ کے لئے ادائیگی کرتے ہیں۔ اور اگر آپ کے پاس مخلوط تعلیم ہے تو، آپ ہر چیز کے لئے ادائیگی کرتے ہیں۔