بچوں میں قائدانہ صلاحیت کیسے پیدا کی جائے

بچوں میں قائدانہ صلاحیت کیسے پیدا کی جائے
  • March 13, 2023
  • 564

بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں انہیں قابل انسان بناتی ہیں۔ اس کے لئے بچوں کو تجربہ کرانے کے ساتھ تربیت دینا انہیں زندگی بھر کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ والدین، بچوں کو فطری صلاحیتوں کا حامل بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیئے کہ بچوں میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کے لئے کوئی باضابطہ اصول نہیں ہے۔پیشہ ور افراد اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ بہترین طریقہ ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جو عملی طور پر بچوں میں قائدانہ خصوصیات کو تراشنے میں مدد کرتا ہے۔ لیکن اگر ہماری باتوں پر عمل کرکے بچوں کی پرورش کی جائے تو ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ مستقبل میں اپنے بچے کو یقیناً ایک کامیاب انسان کے طور پر دیکھیں گے (انشا اللہ)۔

قیادت کیا ہے؟ What is leadership?

قیادت کسی بھی مقصد کی خاطر افراد یا گروہوں کو ترغیب دینے، ان پر اثر انداز ہونے اور رہنمائی کرنے کی صلاحیت ہے۔ ایسے قائدین اپنی مہارت، علم اور تجربے کی رہنمائی فراہم کرنے، تعلقات بنانے اور اپنے پیروکاروں میں مقصد کا احساس پیدا کرنے کے لئے سحرانگیز شخصیت رکھتے ہیں۔ موٹیویشنل اسپیکر ٹونی رابنز کا کہنا ہے کہ یہ "قیادت ایک طاقتور ہنر ہے جسے وقت کے ساتھ تعمیر کیا جاسکتا ہے۔ ہر بچہ پیدائشی طور پر بے پناہ خوبیوں کا مالک ہوتا ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی عظیم رہنما کے مد مقابل کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لہذا، بچوں کو قیادت کرنا سکھائی جا سکتی ہے۔

ٹیم ورک کو فروغ دیں

ٹیم ورک کے ذریعے بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو تیزی سے پیدا کیا جاسکتا ہے۔ بچوں کو کام کاج میں مدد کرنے یا انہیں ٹیم پر مبنی غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ان کی بول چال ، معاشرتی مسائل یا کوئی بھی  مسئلہ حل کرنے اور تعاون کرنے میں تیزی آسکتی ہے۔ ٹیم ورک کے ذریعے، بچے گروپ کے کسی خاص مقصد کو پورا کرنے کے لئے اپنی قدرتی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ کام کرنے سے ان کی فطری صلاحیتوں کا تیزی سے جنم ہوتا ہے۔

رضاکارانہ سرگرمیاں

رضاکارانہ طور پر کام کرنا بچوں کو ایک مختلف نقطہ نظر فراہم کرتا ہے۔ بچے متجسس ہوتے ہیں اور بہت سے سوالات پوچھنے کے لئے بے چین ہوتے ہیں کہ وہ کیوں، کیسے، اور مدد کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ اس سے حقیقی دنیا کے مسائل کے حل کے بارے میں تخلیقی سوچ پیدا ہوتی ہے۔ لیکن اس سے بھی بڑھ کر، یہ بچوں کو خدمت کرنا سکھاتا ہے. ہر عظیم رہنما کسی نہ کسی قوم یا مقصد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ لہذا، اگر آپ سوچتے ہیں کہ ایک بچے کو رہنما بننے کے لئے کیسے پالا جائے، تو انہیں سکھائیں کہ کس طرح اس کو اپنی ذات سے الگ ہوکر دوسروں کی خدمت کرنی ہے۔

کیمپوں میں حصہ لینا

بچوں کے کیمپ بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو تراشتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں، بچوں کو کھیلوں، مباحثے ، اور ٹیم ورک کے ذریعہ معاشرتی قیادت کی اہمیت سکھاتے ہیں۔  کیمپوں میں، بچوں کو اس عمل کے دوران ان کے ہم عمر بچوں کا ساتھ رہتا جو انہیں ذاتی ترقی کے لئے ضروری مدد اور ساتھی فراہم کرتا ہے۔ موسم گرما کے کیمپ ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتے ہیں جو قائدانہ صلاحیتوں کی بیداری کے لئے اہم ہے۔

رہنماؤں کے ساتھ رہنا

آپ ان لوگوں میں سے ایک ہوتے ہیں جن کے ساتھ آپ سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو تراشنے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے کہ انہیں رہنماؤں کے گھیرے میں رکھا جائے اور رہنماؤں سے ہماری مراد ایسے لوگ اور دوست ہیں جو مثبت اثرات اور اعلیٰ کردار کے حامل ہوتے ہیں۔ لہذا ، آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ درست رہنماؤں کے ماحول میں چیزیں سیکھ رہا ہے۔

بچوں کو انتخاب کرنے دیں

بچوں کے لئے کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کو پیدا کرنے کے لئے انہیں انتخاب کرنے کی اجازت دے دینا شامل ہے۔ مثال کے طور پر ، انہیں یہ منتخب کرنے کی اجازت دینا کہ کیا پہننا ہے ، یا شاپنگ کے دوران مختلف اشیاء کے درمیان انتخاب کرنا، اس بات پر آپ کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھتی ہے انہیں انتخاب کرنے کی صورت میں بے باک ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر، انہیں اپنی طرف سے کیا ہوا انتخاب کا جوابدہ ہونے اور ان کے نتائج کو قبول کرنے میں کی صلاحیت پر دھیان دینا ہوگا۔

بچوں کو بول چال میں مہارت سکھائیں

مواصلات (بول چال) کی مہارت جذباتی ذہانت کا آئینہ ہوتی ہے۔ اس سے ہرگز یہ مراد نہیں ہے کہ وہ چرب زبان یا قینچی کی طرح بولنے لگے بلکہ کس وقت پر کیا بولنا ہے اور کس طرح اپنا موقف درست انداز میں سامنے والے کے آگے پیش کرنا ہے، کی سمجھ بوجھ ہے۔ مثال کے طور پر ، اگر کوئی بچہ پریشان ہے تو ، انہیں صرف یہ کہنے کی بجائے کہ "وہ پریشان ہے" سے زیادہ اس کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیئے کہ وہ کیوں اور کس وجہ سے پریشان ہے۔ اس میں درست الفاظ کا چناؤ اور باڈی لینگوئج پر تربیت دینا بھی شامل ہے۔ اس کے لئے دوستوں کے ساتھ تعمیری اور سیر حاصل گفتگو کا ماحول مہیا کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

آخری بات

ہماری ان باتوں پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کو معاشرے کا ایک ذمہ دار فرد بنا سکتے ہیں۔ دور اندیشی، انتظار، اور ثابت قدمی سے آپ اپنے بچے میں خاطر خواہ نتائج دیکھیں گے۔ لیکن اس کے لئے انتظار شرط ہے۔

You May Also Like